23 جولائی 2021 - 10:52
ویڈیو کلیپ/ ایران میں دھشتگرد گروہوں سے بھاری اسلحہ دریافت

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ کی بری فوج نے شمال مغربی سرحدوں پر بڑی مقدار میں دہشت گردوں اور تخریب کاروں سے اسلحہ برآمد اور ضبط کیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شر پسند، دہشت گرد اور انقلاب مخالف عناصر، ہتھیاروں کو ایران کے اندر تخریبی کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن سپاہ کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں شر پسند عناصر اور دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔